افغانستان میں شدید برفباری نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 200 ہو گئی

Snow

Snow

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں دو روز سے جاری شدید برفباری نے تباہی مچا دی۔

صوبہ پنج شیر میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 200 ہو گئی۔ درجنوں گھر بھی تباہ ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔