کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ایک گاؤں میں مٹی کاتودہ گرنے سے 52 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ۔ مرنے والوں میں 25 خواتین، 25 بچے اور دو مرد شامل ہیں۔
شدید بارشوں کے بعد حکام نے علاقے کے رہائشیوں سے جگہ تبدیل کرنے کے لئے کہا تھا لیکن خبردار کئے جانے کے باوجود یہ لوگ گاؤں میں ہی موجود رہے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ برس بدخشان صوبے میں مٹی کے تودے گرنے سے پانچ سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔