افغانستان سے فوج کا کامیاب انخلا یقینی بنائیں گے،امریکی وزیر دفاع

U.S. Secretary Defense

U.S. Secretary Defense

کابل(جیوڈیسک) امریکا کے نئے وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے۔کابل پہنچنے کے بعد نو منتخب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوج کا کامیاب اور ذمہ دارانہ انخلا یقینی بنائیں گے۔چک ہیگل نے نو دن پہلے وزارت دفاع کا منصب سنبھالا ہے۔

بطور وزیر دفاع اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے انہوں نے افغانستان کا انتخاب کیا اور جمعے کی شام غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ طیارے میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج افغانستان سے ذمہ دارانہ انخلا کے لئے تیار ہے۔

لیکن اس سے پہلے اسے کئی بڑے مسائل اور چیلنجوں کا سامنا ہے۔ چیک ہیگل نے کہا کہ وہ کابل میں افغان صدر اور اتحادی فوج کے کمانڈروں سے ملیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد صورت حال کا خود جائزہ لینا ہے۔