کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں نیٹو کے دو کنٹریکٹر ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج ایساف نے ایک بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سویلین کنٹریکٹر تھے۔
خودکش کار سوار نے غیر ملکی فوجیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا اور بارودی مواد سے بھری گاڑی ایک گاڑی سے ٹکرا دی جس میں کنٹریکٹر سفر کر رہے تھے۔ واقعہ کابل کے علاقے پلِ چرخی Pol-e-Charkhi پر پیش آیا۔
ایساف نے مرنے والوں کی قومیت ظاہر نہیں کی۔ بیان میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ حملے میں کوئی فوجی بھی زخمی یا ہلاک ہوا کہ نہیں۔