کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں دو خود کش حملوں میں چودہ افراد ہلاک اور پینتالیس زخمی ہو گئے۔
مشرقی صوبے ننگرہار میں فوجی کو بس پر خود کش حملے میں بارہ فوجی ہلاک اور اڑتیس زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق خود کش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے موٹر سائیکل فوجی بس سے ٹکرا دی۔
اس سے پہلے دارالحکومت کابل میں وزارت تعلیم کی منی بس پر حملے میں دو اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ طالبان نے ننگرہار حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔