افغانستان میں خودکش حملہ، رومانیہ کے 4 فوجی ہلاک، 31 طالبان بھی مارے گئے

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں پر تشدد واقعات کے دوران 4 اتحادی فوجی اور 31 طالبان ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ زابل میں ایک خودکش حملے میں رومانیہ کے 4 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک ٹینک بھی تباہ ہوگیا۔

نیٹوترجمان اورضلعی گورنر عبدالخالق ایوبی نے دھماکے کی تصدیق کردی۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔ دریں اثنا مسج دمیں بم نصب کرنے کے دوران پھٹنے کے نتیجے میں 8 شدت پسندہلاک ہوگئے جبکہ افغان فورسزکے آپریشن میں طالبان کمانڈر ملاادریس سمیت 23 طالبان مارے گئے۔ آپریشن میں 4 طالبان زخمی بھی ہوئے جبکہ 9 طالبان جنگجوئوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ملاادریس فورسزسے جھڑپ میں غزنی میں مارے گئے۔

اس دوران جنگجوئوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا گیا۔ افغان فورسزنے طالبان کوصوبہ ننگرہار،بلخ، زابل، میدان، وردک، لوگراور ہلمند میں آپریشن کے دوران ہلاک کیا۔ افغان وزارت داخلہ نے مسجدمیں بم نصب کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ غیرملکی عناصرملک کوکمزورکرناچاہتے ہیں۔