افغانستان میں خودکش حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Afghanistan Blast

Afghanistan Blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں خود کش حملے کے نتیجے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔

صوبہ لوگر کے ضلع ازرا میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 6 پولیس اور 3 فوجی اہلکار شامل ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔

واضح رہے کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں شدت آگئی ہے اور 14 اکتوبر کو بھی لوگر میں پولیس پر حملے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔