افغانستان: خودکش حملے میں تین ترک انجینئرز ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) صوبے ننگر ہار میں ایک موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے چھوٹی وین کو نشانہ بنایا جس پر ایک ترک تعمیراتی کمپنی کے کارکن سوار تھے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان احمد ضیا عبدالزئی کے مطابق اس واقعے میں ایک چوتھا ترک شہری شدید زخمی ہوا ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے اس حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

ترک ٹیم بحسود میں ایک تعمیراتی منصوبے پر کام کر رہے تھے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔