کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں گزشتہ روز خودکش بم دھماکے میں جارجیا کے 7 فوجی ہلاک 9 زخمی ہو گئے ہیں۔ جنوبی صوبہ ہلمند میں گزشتہ روز خودکش ٹرک بم دھماکا کیا گیا، جارجیا حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک فوجی اڈے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔
جس سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ جارجیا کے افغانستان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ جارجیا کے بطور نان نیٹو ملک افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔