جلال آباد (جیوڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں خود کش بم حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ننگر ہار گورنر دفتر کے ترجمان عطا اللہ ہوگیانی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور نے بم موٹر سائیکل میں نصب کر رکھا تھا جسے اس نے جلال آباد کے فرسٹ زون میں اڑا دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ حملے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ جلال آباد میں کل اوپر تلے ہونے والے 3 دھماکوں میں بھی 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔