افغانستان میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے لئے خاتون جج نامزد

Anisa

Anisa

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے لئے خاتون جج کو نامزد کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے سابق جووینائل کورٹ کی جج اورافغان وومن جج ایسوسی ایشن کی سربراہ انیسہ رسولی کو سپریم کورٹ کے 9 رکنی بنچ کے لئے نامزد کردیا جب کہ انیسہ رسولی افغانستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جنہیں سپریم کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دیں گی۔

دوسری جانب افغان صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے کسی خاتون کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کرنے پرفخر ہے جب کہ کسی خاتون کو سپریم کورٹ کے بنچ کا حصہ بنانے سے عدالتی نظام متاثرنہیں ہوگا اور اس حوالے سے علما کی بھی بھرپورحمایت حاصل ہے۔