افغانستان میں پائیدار امن کیلئے ابھی وقت درکار ہے : جرمنی

Germany

Germany

برلن(جیوڈیسک)جرمنی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے اندرون ملک سیاسی مفاہمتی عمل کو فروغ دینا چاہئے، ملک میں پائیدار امن کیلئے ابھی وقت درکار ہوگا۔جرمنی نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے اندرون ملک مفاہمتی عمل کو فروغ دیا جانا چاہئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان اور پاکستان انٹرنیشنل رابطہ گروپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ گائیڈو ویسٹرویل نے کہا ہے کہ صرف انٹر افغان سیاسی مفاہمتی عمل ہی افغانستان میں پائیدار امن لا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کو افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری دونوں کو معاونت فراہم کرنی چاہئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے ابھی کافی وقت درکار ہوگا جبکہ ملک میں امن و استحکام کی بحالی ایک مشکل ترین مرحلہ ہے۔