کابل (جیوڈیسک) افغان انٹیلی جنس حکام نے جنگجو گروپ’’ سوئسائیڈ فرنٹ‘‘ کے کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ حکام نے دعوی کیا اس نے گزشتہ برس سوئیڈش صحافی 51 سالہ نلس ہورنر کو قتل کیا تھا۔
اس گروپ نے سوگر کے گورنر کو قتل کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔افغان پارلیمنٹ نے 25 رکنی کابینہ میں سے صرف 8 ارکان کی منظوری دی۔
یہ صدر اشرف غنی کی حکومت سازی کی کوششوں کیلئے بڑا دھچکا ہے۔