افغانستان : طالبان کا حملہ، پندرہ پولیس اہلکار ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں پولیس رپورٹ میں ملبوس طالبان نے حملہ کر کے 15 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی کر دیئے افغان میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان نے صوبہ قندوز کے 60 دیہات پر قبضہ کر لیا دریں اثناء صوبے غزنی میں نامعلوم افراد نے ہزارہ کمیونٹی کے 10 افراد کو اغواء کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اہلکار نے بتایا طالبان پولیس کی گاڑیوں میں کمپاﺅنڈ میں داخل ہوئے حملے کے بعد ہتھیار لیکر فرار ہو گئے 14 اہلکار مارے گئے، ایک اور چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا کی اہلکار مارا گیا۔

ادھر سکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں طالبان کا علاج کرنے کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا ڈاکٹر کا نام طارق جمال بتایا گیا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طارق جمال ضلع شیرزاد اور ہرسرکا میں فوجی آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے 11 مشتبہ افراد شامل ہے۔