افغانستان: طالبان کے حملے میں بچوں سمیت 6 شہری ہلاک

Afghanistan Taliban Attack

Afghanistan Taliban Attack

فریاب (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی تحصیل اندوہے میں طالبان کے مسلح حملے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

فریاب کے گورنر نقیب اللہ فائق نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے اندوہے کے علاقے ‘اورگنجی’ میں ایک گھر پر مسلح حملہ کیا۔

حملے میں بچوں سمیت 6 شہری ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔