نیو یارک (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو علاقے نہیں، شراکتِ اقتدار کا فارمولا دینا ہو گا۔ اسی طرح انہیں امن کی طرف لایا جاسکتا ہے۔
امریکی اخبار کو انٹرویو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان کے صدارتی انتخاب میں جو امیدوار بھی کامیاب ہو، اس کے پاس طالبان سے سنجیدہ مذاکرات کے آغاز کے لیے حامد کرزئی حکومت کی نسبت بہتر مواقع ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں پر افغان طالبان کا کنٹرول کسی بھی طور پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ یہ علاقے طالبان کے محفوظ ٹھکانے بن سکتے ہیں۔