افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان نے صوبے کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔
خبر کے مطابق، افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر محمد ظاہر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔