کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں اسٹریٹیجک لحاظ سے اہم سمجھے جانے والے شہر قندوز میں افغان طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان گھمسان کی جھڑپ کے بعد طالبان نے شہر پر قبضہ کرلیا جب کہ جھڑپوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے شمالی شہرقندوزپرتین مختلف مقامات سے حملہ کر کے اہم عمارتوں پر قبضہ کرلیا جس کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ شہری علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
طالبان نے شہر کے مرکزی حصے میں سرکای عمارتوں پر سفید پرچم لہرا تے ہوئے جیل پر قبضہ کرکے سیکڑوں قیدی چھڑا لئے جب کہ گورنر ہاؤس سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پربھی ایک مرکزی چوک پر طالبان کی جانب سے اپنا پرچم لہرادیا گیا ہے۔