کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ضلعی ایگزیکٹو ڈائریکٹراور 9 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
افغانستان کے صوبے ارزگان کے ضلع چارچینو میں پولیس چیک پوسٹ پر ایک مقامی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 2 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔
ہلمند میں 7 پولیس اہلکاروں کو چیک پوسٹ میں بے ہوش کرکے گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ صوبہ وردک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سیدآباد ضلع کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو قتل کر دیا۔
دوسری جانب افغان طالبان نے 24فروری کو 30 شیعہ شہریوں کو اغوا کرنے کی تردید کردی ہے۔