افغان طالبان کا غیر ملکی افواج اور افغان حکام پر نئے حملوں کا اعلان

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہرسال کی طرح اس سال بھی موسم بہار میں نئے حملے کریں گے جن کا آغاز جمعے کو ہوگا۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان تازہ حملوں میں غیر ملکی فورسز، حکومتی اہلکاروں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

طالبان نے اپنی نئی کارروائیوں کو ’عزم‘ کا نام دیا ہے جو آئندہ جمعے کو صبح 5 بجے سے شروع کی جائیں گی، ملک میں مسلط غیر ملکی افواج کے خلاف گزشتہ 10 برس کی سب سے خونریز کارروائیاں ہوں گی۔

واضح رہے ہر سال موسم سرما کے دوران طالبان کی کارروائیوں میں کمی آجاتی ہے تاہم بہار سے اس میں ایک مرتبہ پھر شدت آجاتی ہے تاہم اس برس پہلی مرتبہ افغان فورسز کو براہ راست امریکی فوج کی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔