افغانستان: طالبان نے صوبہ ہلمند کے دفاعی ہیڈ کوارٹر موسیٰ قلعہ پر قبضہ کر لیا

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) حالیہ ہفتوں میں یہ ہلمند کا دوسرا شہر ہے جس پر طالبان نے قبضہ کیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے نوزاد پر متعدد حملوں کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔

ضلعی گورنر محمد شریف کا کہنا ہے طالبان کے حملے کے بعد وہ شہر سے نکل گئے تھے۔

انہوں نے کہا وہ کئی دنوں سے اضافی مدد مانگ رہے تھے لیکن کوئی نہیں آیا جس کی وجہ سے طالبان کامیاب ہوئے۔