افغان طالبان کی ہلمند میں انسداد پولیو قطرے پلانے پرپابندی

Polio

Polio

چمن (جیوڈیسک) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان طالبان کی جانب سے انسداد پولیو قطرے پلانے پرپابندی لگانے کے بعد پولیو وائرس پاکستان میں منتقل ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق افغانستان میں حکومت کے خلاف برسر پیکار طالبان نے افغانستان کے جنوبی اور سرحدی صوبہ ہلمند میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ۔

کے قطرے پلانے پر پابندی عائد کرنے کے بعد افغانستان سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں پولیو وائرس منتقل ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں اور سرحدی علاقوں میں پولیو کیسز میں اضافہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

چمن میں محکمہ صحت کے اہلکاروں نے پولیو وائرس کو سرحد پارسے روکنے کے لیے بھی اپنی کوششیں مزید تیز کر دی ہے اور پاک افغان سرحد کو کراس کرنے والے چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانیوالی ٹیموں کومتحرک اور سرحد پارکرنے والے بچوں کی مانیٹرنگ سخت کر دی ہے۔