کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان نے صوبہ ننگر ہار میں نیٹو آئل ٹرمنل پر حملہ کر کے 37 ٹینکر تباہ کر دیئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔
افغان صوبے ننگر ہار کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ طالبان نے طورخم میں پاک افغان سرحد کے قریب نیٹو کے آئل ٹرمنل پر مقناطیسی بموں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑے 37 آئل ٹینکر تباہ ہو گئے جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے اور ایک حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔
نیٹو کے ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے جب کہ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آئل ٹرمینل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔