کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شورش زدہ علاقوں میں طالبان کی بڑھتی کارروائیوں اور حملوں کے سبب پولیس اور سکیورٹی فورسز کو گشت موثر بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس سلسلہ میں ہرات کے ضلع گوزارہ میں تعینات پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور آلات دیئے گئے ہیں۔
جنہوں نے اہم مقامات اور شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کرتے مشکوک افراد کو چیک کیا اور ان کی تلاشی لی۔
یاد رہے 15 روز میں افغانستان میں آپریشن اور جھڑپوں میں سینکڑوں طالبان اور بیسیوں فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔