کابل (جیوڈٰسک) افغان آرمی چیف نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان پاکستان کے کنٹرول میں ہیں۔ افغان آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان چاہے تو افغان جنگ کا خاتمہ چندہفتوں میں ہوسکتا ہے۔
افغان آرمی چیف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر اس خطرے کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کو مخلص ہونا پڑے گا۔