افغان طالبان کا صدارتی انتخابات میں خلل ڈالنے کا اعلان

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان نے افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں خلل ڈالنے کا اعلان کر دیا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ جنگجو پولنگ سٹاف اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنائیں گے۔

افغان طالبان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ان کے جنگجو افغان انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے پوری طاقت استعمال کریں گے۔

جنگجو سیکورٹی فورسز، پولنگ سٹاف اور اسٹیشنوں کو نشانہ بنائیں گے۔ افغانستان میں صدارتی انتخابات پانچ اپریل کو منعقد ہونا ہیں۔