افغانستان، طالبان نے 9 حفاظتی اہلکاروں کو قتل کر دیا

Afghanistan Police

Afghanistan Police

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے ملک کے شمالی صوبے بلخ میں چوکیداروں کی چوکی پر حملے کے نتیجے میں 9 چوکیدار ہلاک ہوگئے۔

علاقے کے سیکورٹی دفتر کے ترجمان شیرجان درانی کا کہنا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کے علاقے کی ایک چوکی پر حملے کے بعد جھڑپ ہوئی۔

ادھر طالبان نے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہونے کا دعوی کیا ہے۔