افغان سرحدی علاقے ننگرہار میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش حملے کیا گیا۔ متعدد خودکش حملہ آوروں نے اڈے کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
غیرملکی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب طورخم میں امریکی فوجی اڈے میں متواتر کئی دھماکے سنے گئے۔ جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ نیٹو نے کئی دھماکوں کی تصدیق کی تاہم کہا ہے کہ حملہ میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ حملے کے بعد جلال آباد اور طورخم کے درمیان ہائی وے بند کر دی گئی ہے۔