افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان سے جاتے جاتے بھی امریکی فوج جنگی کاٹھ کباڑ سے اسی ارب ڈالر کمائے گی۔ اگلے برس افغانستان سے جانے والی امریکی فوج کیلئے سازوسامان واپس لے جانا ایک مسلہ بن چکا ہے، لیکن اس صورتحال سے بھی امریکی فوج خاصا فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ایک اندازے کیمطابق جنگی مشینری کے ملبے اور دیگر کاٹھ کباڑ کی فروخت سے اسی ارب ڈالر کمائی کا امکان ہے جس سے بدحال امریکی معیشت کو خاصا سہارا ملے گا۔ امریکا کو فوجی سازوسامان ساتھ لیجانے پرسات ارب ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔ فوجی ملبے میں تباہ شدہ ٹینک، توپیں، بکتر بند گاڑیاں، ٹرک، مختلف اقسام کی گولیاں، گولے، راکٹوں کے خول شامل ہیں۔