اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، الزام تراشی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قندوز کی صورتحال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کی میٹنگ بہت کامیاب رہی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بہت زیادہ اضطراب پایا جاتا ہے۔
او آئی سی میں سعودی عرب نے کشمیر کی حمایت کی ہے۔ اعزاز چودھری نے کہا کہ سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کے حامی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ارکان کی تعداد بڑھانے سے اصلاحات کا عمل مکمل نہیں ہو گا۔