کابل (جیوڈیسک) امرےکی ڈرون حملے مےں طالبان کے ضلعی گورنر اور اسکے نائب سمےت 6 عسکرےت پسند مارے گئے۔ادھر افغان انٹےلی جنس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جلال آباد میں ایک گاڑی سے 15 ہزار کلوگرام دھماکہ خےز مواد قبضے مےں لے کر 12 دہشتگردوں کو گرفتار کر لےا۔
حملہ ضلع آچن کے علاقے ماموند مےں کےا گےا ۔ مارے جانے والوں مےں طالبان کا ضلعی گورنر ملا تور اسکا نائب رحمان اللہ اور دےگر چار شدت ہستی گل،قادر گل،نصرت اور امراللہ شامل ہےں۔حکا م کا کہنا ہے کہ دھماکہ خےز موادخودکش جےکٹس،کاربم اور بارودی سرنگوںمےں استعمال کےا جاناتھا ۔گاڑی کے ڈارئےور کو گرفتار کرلےا گےا۔