افغانستان: امریکی فوج کا لاکھوں ڈالر کا اسلحہ اور سامان چوری ہو چکا

US Military

US Military

واشنگٹن (جیوڈیسک) پنٹاگون کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا لاکھوں ڈالر مالیت کا اسلحہ اور سامان افغانستان میں خُردبرد یاپھر چوری ہو چکا ہے۔امریکی وزارت دفاع کے انسپکٹر جنرل کی جانب سے پیش کی گئی۔

رپورٹ میں اس نقصان کے ازالے کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2010 ء سے افغانستان میں جو فوجی چھاؤنیوں اور فوجی بیسز بند ہوئیں وہاں موجود بڑی تعداد میں سامان نہیں مل سکا۔

اسی طرح 2006 ءسے 2010 ءتک ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد مختلف سامان جس میں اسلحہ بھی شامل ہے، غائب ہوا جس کی مالیت 430 ملین ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ صرف مئی 2014ء میں ہی 23 فیصد سامان برآ مد ہوسکا ہے۔