افغانستان میں امریکی فوجیوں کو سپلائی : فراڈ پر کمپنی کو 434 ملین ڈالر جرمانہ

US Military

US Military

واشنگٹن (جیوڈیسک) فراڈ کے الزام میں امریکی حکومت نے افغانستان میں فوجیوں کو خوراک اور پانی فراہم کرنیوالی بڑی کمپنی کو 434 ملین ڈالر جرمانہ کر دیا۔ اس کا ہیڈکوارٹر ایمسٹرڈیم میں ہے اور امریکی ارب پتی سٹیفن اورنسٹین اس کے مالک ہیں۔

الزامات میں کہا گیا ہے سوئس بیسڈائری فوڈ سروس جی ایم بی ایچ اور دبئی کے گروپ سپریم فوڈ سروس نے ایک سکیم متعارف کرائی جس کا مقصد سپلائی کی خدمت دینا تھا۔ 2005-09ء تک اس کمپنی نے امریکی فوجیوں کو سامان فراہم کیا۔ خطیر رقم ہڑپ کر لی۔