کابل (جیوڈیسک) نومنتخب اٖفغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیمرون نے کہا کہ نیٹو افغان سیکورٹی فورسز کی مدد جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان اب دہشت گردوں کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ کیمرون نے کہا کہ انکے ملک نے افغانستان میں قیام امن کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا کہ ہمیں یا تو ڈیلور کرنا ہے یا پھر ہم ناکام ہو جاہیں گے۔ ہمارے پاس کوئی تیسرا آپشن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن صرف سیاسی عمل سے ہی ممکن ہو گا۔