افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے شمالی حصے میں ایک ویگن میں آگ لگنے کے سبب ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
صوبہ ارزوگان کی پولیس کے مطابق یہ خاندان ایک شادی سے واپس آ رہا تھا کہ دریائے ہیلمند ميں سے گزرتے ہوئے ان کی گاڑی پانی میں پھنس گئی۔
پانی کے تیز بہاؤ کے سبب یہ لوگ باہر نہ نکل سکے اور انجن میں پانی جانے کی وجہ سے اس میں دھماکا ہوا اور ویگن میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اس میں سوار تمام افراد مارے گئے۔