افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں ایک ناکام فوجی آپریشن پر بننے والی ہالی وڈ کی نئی ایکشن فلم لون سروائیور کا نیا ٹریلر انٹر نیٹ پر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی دو ہزار پانچ میں افغانستان میں امریکی فوج کے ناکام مشن پر مبنی ہے۔ افغان صوبے کننر میں امریکی فوج خطرناک دہشت گرد کو پکڑنے کی تیاری کرتی ہے۔
آپریشن میں امریکی فوج کے 10 بہترین کمانڈر حصہ لیتے ہیں لیکن عین وقت پر دہشت گر د فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ معروف فلمساز پیٹر برگ کی زیر نگرانی بننے والی فلم میں مرکزی کردار مارک والبرگ نے ادا کیا ہے۔ فلم اگلے سال 10 جنوری کو امریکا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔