افغانستان میں جنگ کے سبب لائیو سٹاک کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں جنگ وجدل کے سبب لائیو سٹاک کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں وہ زمینداروں اور مویشی پال حضرات کو سہولتیں دے سکے۔

شدید موسمی اثرات سے ہزاروں بھیڑ بکریاں مر گئیں۔ دوسری طرف ان کی کھالوں اور اون سے ملنے والی آمدن میں بھی کمی ہو گئی ہے اور غریب خاندانوں کو پیٹ پالنے کیلئے روزگار کے دیگر مواقع ڈھونڈنے پڑ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض خاندان جانوروں کے مرنے سے مسائل کا شکار ہو گئے۔ سرکاری امداد نہ ملنے سے پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔