افغانستان کے مشرقی صوبے وردک میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ حملہ آور افغان پولیس کی وردی میں ملبوس تھا۔ امریکی فوجیوں پر حملہ چک ہیگل کی بحثیت امریکی وزیر دفاع افغانستان کے پہلے دورے کے اختتام کے فوری بعد کیا گیا۔
افغانستان کے مشرقی صوبے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن گذرنے کے بعد امریکی فوجیوں پر حملے بڑھ گئے ہیں جبکہ گذشتہ چند برسوں کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نیٹو فورسز پر حملوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی نے بھی علاقے میں امریکی فورسز پر قتل اور تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ صدر کرزئی نے امریکہ ہر طالبان سے خفیہ مذاکرات کا بھی الزام عائد کیا ہے تاہم امریکہ کی جانب سے صدر کرزئی کے ان الزمات کی تردید کی گئی ہے۔