کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں شادی کی تقریب کے دوران متحارب افراد کی فائرنگ سے 21 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
افغان صوبے بغلان کے ضلع دیہہ صالح میں شادی کی ایک تقریب جاری تھی کہ کچھ افراد کے درمیان کسی بات پر لفظی جنگ چھڑ گئی جو اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
موقع پر موجود افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 14 سے 60 سال ہیں۔