واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی انتظامیہ نے دوسری بار افغانستان سے انخلا کے منصوبے میں تاخیر پر غور شروع کر دیا ہے۔
پنٹاگون کے نامزد چیف ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو آیندہ سال کے آخر تک وہاں سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کے موجودہ منصوبہ کو تبدیل کرنے پر غور کیا جائیگا۔
افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر نے بھی انخلا کے عمل میں تاخیر کی حمایت کی ہے۔ جنرل جان کیمبل نے سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ ان کی سفارش پر وائٹ ہاوس فوجی انخلا میں تاخیر پر غور کررہا ہے۔