افغانستان سے انخلا کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا: امریکی دفاعی اہلکار

American Soldiers

American Soldiers

کابل (جیوڈیسک) امریکہ نے افغانستان سے انخلا کو سست کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انخلا کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ اس حوالے سے جلد اجلاس بلایا جائیگا۔

امریکی دفاعی اہلکارنے بتایا کہ افغان فورسز کی جانب سے امریکی صدر سے فی الحال افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

افغانستان میں اس وقت 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جن کی تعداد رواں سال دسمبر میں 5500 تک لائی جانی ہے۔رواں سال مزید 2 ہزار فوجی واپس بلائے جائیں گے۔