افغانستان نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 وکٹ سے ہرا دیا

Cricket

Cricket

بولاوایو (جیوڈیسک) افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے ہرا دیا، سیریز میں میزبان ٹیم کو اب بھی 2-1 کی سبقت حاصل ہے، چوتھا اور آخری میچ جمعرات کو ہو گا۔

میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 261 رنز جوڑے، اوپنر ہیملٹن مساکیڈزا نے 93 گیندوں پر 84 رنز اسکور کیے، کپتان برینڈن ٹیلر( 53) اورسین ولیمز (49) بھی نمایاں رہے، آفتاب عالم اور دوالت زدران نے 2،2 وکٹیں لیں، مہمان ٹیم نے 2 بالز قبل 8 وکٹیں گنواکر ہدف تک رسائی حاصل کر لی۔

اوپنر جاوید احمدی 56 اور عثمان غنی 43 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد نبی نے 42 اور سمیع اللہ شنواری نے 41 کی اننگز کھیلیں، سین ولیمز اور نیٹسائی ایم شیوانگے کو 2،2 وکٹیں ملیں۔