افغان جنگ، فوج اور طالبان کی لڑائی میں خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر

New York

New York

نیو یارک (جیوڈیسک) افغان جنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فوج اور طالبان کی لڑائی میں خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس برس جنگ میں تیرہ سو شہری ہلاک اور ڈھائی ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال ان حملوں میں کمی آئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق عام شہریوں کے خلاف تشدد میں اس اضافے کا زیادہ اثر خواتین پر پڑا ہے۔ خواتین کی ہلاکتوں میں اکسٹھ فیصد جبکہ بچوں کی ہلاکتوں میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چوہتر فیصد اموات شدت پسندوں جبکہ نو فیصد ہلاکتیں فوج کے حملوں میں ہوتی ہیں۔