افریقہ میں ایبولا وائرس کے بچاﺅ کے لئے 28 ملین ڈالر کا امدادی فنڈ قائم کرنے کا اعلان
Posted on November 11, 2014 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Ebola Virus
عدیس ابابا (جیوڈیسک) افریقی کاروباری شخصیات نے ایبولا وائرس کے بچاﺅ کے لئے 28 ملین ڈالر سے امدادی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
افریقی اقتصادی کمیٹی ‘ ترقیاتی بنک اور افریقی کاروباری حضرات کے اجلاس میں ایبولا کے بتدریج بڑھتے ہوئے خطرات کے سدباب کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس کے بعد بیان میں افریقی یونین کے سربراہ نکوسازانا ڈلاسینی زوما نے کہا کہ ایبولا صرف افریقہ کے لئے نہیں پوری دنیا کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com