افریقن یونین نے ایمرجنسی ملٹری فورس قائم کر دی

Military Force

Military Force

ادیس ابابا (جیوڈیسک) افریقی یونین نے فوری طور پر ایک ایمرجنسی ملٹری فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افریقی رہنمائوں نے فوری طور پر ایک ایمرجنسی ملٹری فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے سربراہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد براعظم افریقہ میں سکیورٹی کے حوالے سے پیدا ہونے والی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے غیر ملکی قوتوں پر انحصار ختم کرنے اور اس پر اٹھنے والے اخراجات بچانا ہے۔