پیرس (جیوڈیسک) افریقا پر قبضے اور افریقی عوام کو غربت میں متبلا کرنے کےالزامات کے بعد اٹلی اور فرانس کے درمیان ایک نیا سفارتی تنازع پیدا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیرس میں متعین اطالوی سفیرہ کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے اطالوی وزیراعظم لویگی دی مایو کے متنازع پر سخت احتجاج کیا ہے۔
خیال رہے کہ اطالوی وزیراعظم نے فرانس پر افریقی ممالک پرقبضے ، عوام کو غربت میں مبتلا کرنے اور پناہ گزینوں کے بحران کو مزید بڑھانے کا الزام عاید کیا تھا۔
فرانسیسی وزیرہ برائے یورپی امور ناتالی لوازو نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کے دفتر کے ڈائریکٹر نے اطالوی سفیر تھیریسا کاسٹالوڈ کو اطالوی وزیراعظم کے ناپسندیدہ اور غیر ذمہ دارانہ موقف پر سخت احتجاج کیا ہے۔
خیال رہے کہ دی مایو نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یورپی یونین بحر متوسط میں پناہ گزینوں کے بحران کو مزید بڑھانے اور افریقا میں غربت مسلط کرنے پر فرانس اور دوسرے ممالک پر پابندیاں عاید کرنے کی سفارش کرے گی۔