ہم افریقی بھائیوں کو ان کے مستقبل کی مل کر نشاط کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں، صدر ایردوان

Tayyip Erdoğan

Tayyip Erdoğan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم افریقی بھائیوں کے مستقبل کی مل جل کر نشاط کرنے کی پیش کش کر رہے ہیں۔

سینیگال کے سرکاری دورے پر موجود صدر ایردوان نے ترکی۔ سینیگال بزنس فورم سے خطاب کیا۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ترکی اور سینیگال جغرافیائی اعتبار سے ایک دوسرے سے دور ہونے کے باوجود ہمیشہ بہت قریب رہتے ہیں، ایردوان نے کہا کہ ہم سینیگال کے ساتھ بہترین تعلقات سے خوش ہیں جن کو مغربی افریقہ میں کلیدی اہمیت ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترک ٹھیکیدار کمپنیوں نے تمام مشکلات کے باوجود افریقی براعظم کے گوشے گوشے میں انتہائی کامیاب منصوبے مکمل کیے ہیں، جناب ایردوان نے واضح کیا کہ ان منصوبوں نے مقامی روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ انہیں ترک کمپنیوں پر خاص طور پر “ابھرنے والے سینیگال منصوبے” میں فعال کردار ادا کرنے پر فخر ہے، ایردوان نے یاد دہانی کرائی کہ ان کمپنیوں نے ڈاکار ایئرپورٹ، ڈاکار اسپورٹس کمپلیکس، ڈاکار ایکسپو سینٹر اور بین الاقوامی مارکیٹ اور ٹرک پارک جیسے بڑے منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ “اس حقیقت کے ساتھ کہ تیسرا ہزار سالہ افریقی دور ہو گا، ہمیں ابھی سے اپنی تیاریوں کو مضبوط رکھنا چاہیے۔ ہم اپنے افریقی بھائیوں اور بہنوں کو اپنے مشترکہ تجربات کی روشنی میں مل کر مستقبل کی تعمیر کی پیشکش کرتے ہیں۔”

بعد ازاں صدر ایردوان اور سینیگال کے صدر میکی سال نے صدارتی محل میں بلمشافہ بات چیت کی۔ اس کے بعد معاہدہ دستخط تقریب شروع ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان رہنماؤں کی موجودگی میں 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔