اواگاڈوگو (جیوڈیسک) افریقہ کے ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اواگاڈوگو میں فور سٹار ہوٹل کے باہر دو کار بم دھماکے ہوئے جس کے بعد ہوٹل میں تین سے چار نقاب پوش افراد نے حملہ کر دیا۔
ہوٹل میں اقوامِ متحدہ کا عملہ اور غیر ملکی مقیم تھے۔ حملہ آوروں نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
ہوٹل کو سیکورٹی فورسز اور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے اور مسلح افراد سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق فورسز ہوٹل کے اندر داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔