گینیا (اصل میڈیا ڈیسک) گذشتہ روز افریقی ملک جمہوریہ گینیا کے صدر الفا کونڈی نے الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
گینیا کے صدر گذشتہ روز دارالحکومت الریاض پہنچےجہاں ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے شاہ خٰالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملاقات کی۔اس موقعے پر گینیان میں سعودی عرب کےسفیر حسین بن ناصر الدخیل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں برادر ملکوںکے درمیان دو طرفہ تعلقا کومزید فروغ دینے پربھی اتفاق کیا گیا۔