افریقی ملک سیرالیون میں شدید بارشیں، مٹی کا تودہ گرنے سے 213 افراد ہلاک

 Serialone Rain

Serialone Rain

فری ٹاؤن (جیوڈیسک) افریقی ملک سیرالیون میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ مٹی کا تودہ گرنے سے 213 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیوکا کام جاری ہے۔

مٹی کا تودہ گرنے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کے باعث بیس ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

کئی دنوں کی مسلسل بارش کے بعد دارالحکومت فری ٹاؤن کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں، جس کے باعث ریسکیو میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 180 لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔